13 مارچ 2013 - 20:30

برطانوي وزير اعظم نے شام ميں سرگرم دہشتگردوں کو مسلح کرنے پر زور ديا ہے ۔

ابنا: برطانوي وزير خارجہ وليم ہيگ کي جانب سے شام کي حکومت کے مسلح مخالفين کي حمايت کے اعلان کے بعد، برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے شام ميں موجود دہشتگردوں کو مسلح کرنے پر زور ديا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت برطانيہ شام ميں بشار اسد کي حکومت کو گرانے کے لئے ، شام ميں موجود باغيوں کو اسلحہ فراہم کرے گي۔ڈيوڈ کيمرون نے اعلان کيا کہ ان کي حکومت شام ميں بشار اسد کي حکومت کو گرانے کے لئے، باغيوں کے لئے اسلحے کي سپلائي پر يورپي يونين کي جانب سے عائد کي جانے والي پابندي توڑنے کے لئے تيار ہے۔برطانوي وزير اعظم نے کہا کہ وہ  شام ميں سرگرم باغي گروہوں کو  مسلح کرنے کي ضرورت کے بارے ميں يورپي حکام سے، گفتگو کريں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برطانيہ کو اميد ہے کہ برطانيہ کي طرح ديگر يورپي ممالک بھي شام ميں سرگرم باغيوں کو مسلح کرنے پر اتفاق کريں گے۔  ڈيوڈ کيمرون نے کہا کہ اگر ديگر يورپي حکومتوں نے شام کے بارے ميں برطانوي موقف کي مخالفت کي تو برطانيہ آزاد پاليسي اختيار کرتے ہوئے بشار اسد کے مخالفين کو اسلحہ سپلائي کرے گا۔برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون سے پہلے منگل کو برطانوي وزير خارجہ وليم ہيگ نے بھي منگل کو انٹر فيکس سے ايک انٹريو ميں کہا تھا کہ لندن شام کي حکومت کے مخالفين کي مدد کرکے بشار اسد پر حکومت سے ہٹنے کے لئے دباؤ بڑھانا چاہتا ہے۔

.....

/169